2 اپریل 2015 - 10:26
شام، حماہ کے نواحی علاقوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک

شام کے علاقے درعا اور حماہ کے نواحی ،علاقوں میں شامی فوج کی کاروائی میں دہشتگردوں کے کئی ٹھکانے تباہ اور دسیوں دہشتگرد ہلاک کردی‏ے گئے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رپورٹ کے مطابق شامی افواج نے درعا کے نواحی علاقوں میں النصرہ تکفیری دہشتگردوں کی متعدد گاڑیاں اور ان کے ٹھکانے تباہ کردیے ہیں۔ اس کاروائی میں دہشتگردوں کے متعدد سرغنہ بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ رپورٹوں کے مطابق یہ دہشتگرد، علاقے میں صیہونی حکومت، امریکہ، برطانیہ، فرانس، ترکی، سعودی عرب اور قطر کے مفادات، پورا کررہے ہیں۔ دوسری جانب خبریں موصول ہوئی ہیں کہ شامی افواج نے شمالی درعا میں الیادودہ سے عتمان جانے والی سڑک پر دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲